بیجنگ(پاک ترک نیوز)
چین کی مارکیٹ ریگولیٹری ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیسلا کی چین کی ساختہ ماڈل 3 اور ماڈل Yکی 107,293 گاڑیاں زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے واپس منگوا رہی ہے۔ اس خرابی کی وجہ سےان گاڑیوں کے سنٹر ٹچ اسکرین ڈسپلے میں خرابی پیدا ہو نے کا خدشہ ظاہر کا جا رہاہے۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق زیادہ گرمی ٹیسلا کے ان مخصوص ماڈل کی گاڑیوں میں دیگر خرابیوں کا باعث بھی بن رہی ہے جن میں ونڈشیلڈ کی ترتیبات اور گیئر ڈسپلے شامل ہیں۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ