اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دوبارہ دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کردیے اور شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت اسحاق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More