کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکا میں پٹرول کا بحران شدید تر ہو گیا ۔ ملک میں پٹرول کا ذخیرہ انتہائی کم رہ گیا جس کے باعث اب صر ف ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے کیلئے پٹرول دیا جا سکتا ہے ۔
سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی کا کہنا ہے کہ کولمبو پورٹ پر پیٹرول شپمنٹ 28 مارچ سے موجود ہے لیکن پیٹرول شپمنٹس کی ادائیگی کیلئے ڈالرز نہیں ہیں۔
وزیر برائے بجلی اور توانائی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی خریداری کے لیے کریڈٹ لیٹرز کھولنا ہے جس کے لیے ڈالرز کی قلت ہے۔ ہم فنڈز تلاش کر رہے ہیں، جلد کوئی حل نکل آئے گا۔عوام سے درخواست ہے کہ پمپمس پر قطاریں نہ لگائیں۔ اس ہفتے کے آخر تک پیٹرول دستیاب نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں شدید مالی بحران اور ڈالرز کے فقدان کے باعث پیٹرول سمیت ضروری اشیا درآمد کرنے کے لیے پیسے نہیں جس پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور وزیراعظم راجا پاکسے کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔
سابقہ پوسٹ