واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی کانگریس نے روسی جارحیت کا شکار یوکرین کے لیے 40 ارب ڈالر کے بڑے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے ۔
اس سے پہلے امریکا مارچ میں بھی یوکرین کے لیے 14 ارب ڈالر امداد کی منظوری دے چکا ہے ۔
حالیہ امریکی پیکج میں بکتر بند گاڑیوں اور فضائی دفاعی نظام کے لیے بھی 6 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ یوکرین حکومت کے استحکام میں مدد کے لیے تقریباً 9 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں ۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا خمیازہ پوری دنیا بھگت رہی ہے ۔
روس نے خود پر لگائی پابندیوں کے جواب میں یورپی یونین کو گیس اور تیل کی فراہمی معطل کررکھی ہے جبکہ جنگ کے باعث گندم پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل روس اور یوکرین سے برآمدات رک گئی ہیں جس سے عالمی سطح پر خوراک کا بحران بڑھ گیا ہے ۔