حکمران انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں۔فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیری مزاری کی گرفتار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھ اکہ ہماری پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا، ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے لیکن یہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ گویا معیشت کو تباہی میں بھیجنا کافی نہیں تھا، اب وہ انتخابات سے بچنے کے لیے انارکی چاہتے ہیں، آج ہم احتجاج کریں گے اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More