ٹیکساس (پاک ترک نیوز) امریکہ میں سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19کمسن طلبا سمیت 21افراد ہلاک ہو گئے ۔
دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ شہریووالڈی میں پیش آیا جہاں 2رائفلوں اور پستول سے لیس ملزم سکول میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی، سکول میں فائرنگ سے پہلےحملہ آور کا پولیس سے بھی فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا،جس میں 2اہلکارزخمی ہوئے۔
پولیس نے 18 سالہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا،جس کی شناخت راموس کے نام سے ہوئی ، صدرجوبائیڈن نے واقعہ پرافسوس کا اٖظہارکرتے ہوئے28مئی تک امریکی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت کردی
امریکی نائب صدر کمالہ ہارس سمیت دیگرحکومتی اور اہم شخصیات نے بھی سکول میں فائرنگ کے واقعہ پرگہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلواڈور راموس نے اسکول جانے سے قبل اپنی دادی کو بھی گولی ماری تھی اور ٹیکساسرینجرز کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی سینیٹر رولینڈ گٹیریز نے بتایا کہ راموس کی دادی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سان انتونیو منتقل کردیا گیا ہے۔