کراچی(پاک ترک نیوز)
لاہور میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈ میں 500پوائنٹس کمی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاک ایکس چینج میں موجودہ رجحان جھڑپوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے فیصلے اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
اپوزیشن کے احتجاج اثرات کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیٹ سے اپنا سرمایہ نکال رہےہیں۔ سیاسی معاملات اس حدتک دگرگوںہیں کہ سعودی عرب کی جابن سے پاکستان سے تین ارب ڈالر کی واپسی کی تاریخ میںتوسیع کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی ۔
آئی ایم ایف پروگرام کی تجدید میں تاخیر اور روپے کی گرتی ہوئی ساکھ نے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی میں ہم کردار ادا کیا ہے۔
ادائیگیوں کے توازن اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ کی صورتحال پہلے کی طرح با گفتہ بہ ہے۔ سرمایہ کار ممکنہ طور پر محصولات میں اضافے کے امکانا ت پر بھی سنجیدگی اور محتاط انداز میں جائزہ لے رہے ہیں۔