روس کا جوابی وار ۔ ملک چھوڑنے والی مغربی کمپنیوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا قانون تیار

ماسکو (پاک ترک نیوز)
مغربی دنیا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کے جواب میں اب روس ایک نئے قانون کی تیاری میں مسروف ہے جس سے اسے ان مغربی کمپنیوں کے مقامی کاروبار پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت مل جائے گی جو یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد بند کر چکی ہیں یا مستقبل میں ایسا کریں گی۔
کریملن کے ذرائع کی جانب سے جاری کی جانے والی معلومات کے مطابق یہ قانون آنے والے چند ہفتوں کے اندر لاگو ہوسکتا ہےجو روس کو مداخلت کرنے کے وسیع اختیارات دے گا۔ خاص طور پر جہاں مقامی ملازمتوں یا صنعت کو خطرہ ہوگا۔ اس قانون سےمغربی کمپنیوں کے لیےملک سے اپنے کاروبار کا تیزی سے سمیٹنا مزید مشکل ہو جائے گا۔تاآں کہ وہ بڑا مالی نقصان اٹھانے کے لیے تیار نہ ہوں۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جائیداد ضبط کرنے کا قانون روس میں کاروبار بند کرنے والی سٹار بکس، میکڈونلڈ اوربراب جیسی مغربی کمپنیوںکی جائیدادوں کی ضبطگی کی صورت میں سامنے آئے گا۔جبکہ اس سے اطالوی یونی کریڈٹ، آسٹرین بنک رافیسن، فرنیچر بنانے والی کمپنی آئیکیا اور برگر کنگ کے علاوہ سینکڑوں چھوٹی کمپنیوں کو اب ملک سے کاروبار ختم کرنے کی صورت میںشدید مالی نقصان کی کڑوی گولی نگلنا ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More