الجزیرہ کا اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والی اپنی صحافی کے قتل پر عالمی عدالت جانے کا فیصلہ

 

دوحہ (پاک تر ک نیوز) الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بننے والی خاتون صحافی شیریں عاقلہ کے قتل پر جرائم کی عالمی عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں عالمی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے کیس پر اپنی قانونی ٹیم کو جرائم کی عالمی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق مقتول صحافی کا معاملہ عالمی فوجداری عدالت کے چارٹر کے آرٹیکل 8 کے تحت جنگی جرم ہے جو جنگ زدہ یا مقبوضہ علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الجزیرہ مئی 2021 کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں دفتر کی مکمل تباہی کو بھی عالمی عدالت میں اٹھائے گا۔
یاد رہے کہ الجزیرہ کے لیے کام کرنے والی ممتاز خاتون صحافی ابو شیریں عاقلہ 11 مئی کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ایک چھاپہ کارروائی کی کوریج کررہی تھیں جس کے دوران قابض فورس کے اہلکار نے انھیں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More