‏وزیر اعظم پاکستان 31مئی کو ترکی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
وفاقی وزیر اطلاعات کے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 31مئی سے 2جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوست ملک ترکی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے۔ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہ تلاچ کی جائے گی۔ وزیر اعظم اپنے دورہ ترکی کے دوران پاک ترکی بزنس کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گےا ور سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
اس دوران شہباز شریف بانی جمہوریہ ترکی مصطفیٰ کما ل اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام پے 75برس مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان بھی جاری کریں گے۔ وزیر اعظم کو ترک صدر کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More