فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 7جون کو پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی 7جون کو پاکستان پہنچے گی۔ٹرافی ازبکستان سے ایک روزہ کیلئے پاکستان پہنچے گی جہاں اس کی منزل کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔ اب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اسلام آباد کی بجائے لاہور جائے گی جہاں مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کرائی جائے گی ۔
ٹرافی ایک روزہ مختصر قیام کے بعد سعودی عرب کیلئے روانہ ہو جائے گی۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ جب فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچے گی ۔ اس سے قبل 2018کے ورلڈ کپ سے قبل بھی ٹرافی پاکستان آئی تھی۔ٹرافی کے ہمراہ فرانس کے فٹبال ورلڈ کپ ونر کرسٹن کیرمبایو بھی پاکستان آئے تھے جنہوں نے ٹرافی کو نمائش کیلئے پیش کیا تھا۔
فیفا قوانین کے مطابق اس ٹرافی کو تھامنے کا حق یا تو ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی یا فیفا صدر یا پھر سربراہان مملکت کو ہی ہے،منتظمین کے مطابق اس بار بھی ٹرافی کے ساتھ فرانسیسی ورلڈ چیمپین کرسٹن کیرمبایو ہی پاکستان آئیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More