ترک خاتون اول کی سرکردگی میں ماحولیاتی بیداری کے موضوع پر کتاب کی تقریب رونمائی آج ہو رہی ہے

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکی کی خاتون اول امینہ اردوان کی قیادت میں تیار کی گئی 28 ماحولیاتی رضاکاروں کی متاثر کن کہانیوں پر مشتمل کتاب "دنیا ہمارا مشترکہ گھر ہے "کی تقریب رونمائی آج شام صدارتی کمپلیکس اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باغیچے میں یوتھ کلائمیٹ ایمبیسیڈرز کی شرکت سے ہوگی۔ اور آج ہی سے یہ کتاب فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔
اس کتاب میںمصنفین، کھلاڑیوں، فنکاروں، باورچیوں اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے وہ نمائندے جنہوں نے ترکی اور دیگر ممالک میںماحولیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور عوامی شعور کی بیداری پیدا کرنے کے لئے نمایاں کاوشیں کی ہیں۔ انکی کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔اور کہانیوں کے اس مجموعے میں انہوں نے ماحولیات کے حوالے سے اپنے تجربات کے بارے میں لکھا ہے۔
انسانیت کو رہنے کے قابل دنیا کے لیے متحرک ہونے کی دعوت دیتے ہوئےکتاب میں شامل شخصیات نے اپنی ذاتی کہانیوں میں سمندر اور سمندروں کی صفائی سے لے کر جنگلی حیات کے تحفظ، پائیدار فیشن اور فضلہ سے پاک ماحول کے تصور تک بہت سے مختلف مسائل کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔کتاب میں شامل "درخت کی کہانی کو اس طرح ختم نہ ہونے دیں” کے عنوان سے حصہ میں اپنی ذاتی ماحولیات کی کہانی سناتے ہوئے خاتون اول امینہ اردوان نے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا ہے جو فطرت سے جڑا ہوا تھا۔ اور اس نےامینہ میں ماحولیاتی بیداری کیسے پیدا کی۔
یاد رہے کہ اس کتاب کی تمام آمدنی "فوریسٹیشن آف برننگ فارسٹس فنڈ” میں عطیہ کی جائے گی۔ جو خاص طور پر اس کتاب کے لیے فاریسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ فاریسٹ فائر فائٹنگ سروسز سپورٹ فاؤنڈیشن کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More