واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی صدر جوبائیڈن اسی سعودی عرب کو دورہ کریں گے جسے انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ یہاں تک کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کو Pariahریاست بنا دیں گے۔ اور یہ وہ ہی جو بائیڈن ہیں جنہوںنے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے بات تک کرنے سے انکا رک دیا تھا۔
لیکن اب نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جوبائیڈن سعودی حکومت کو منانے جائیں گے۔ اور محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، بائیڈن نے انٹیلی جنس رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ MBS نے خاشقجی کے قتل کی اجازت دی اور ان کی انتظامیہ نے درجنوں سعودیوں پر ویزے کی پابندیاں عائد کیں جن پرحکومت مخالف افراد کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔
موجودہ دنوں میں برف پگھل رہی ہے اور سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے ممالک نے تیل کی پیدا وار میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔سپلائی میں اضافے سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔