وزیراعظم کا ارکان کے فری پٹرول میں کٹوتی کا فیصلہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں کمی اور ارکان کو فری پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے باعث کیاگیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے تحت سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوامی مفاد میں احسن اقدام اٹھا لیا، تمام صوبائی محکموں اور اداروں کے پی اوایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹ لگا دیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق سرکاری اداروں، انسٹی ٹیوشنز اور آرگنائزیشن پر ہوگا، چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More