عرب ممالک میں 7لاکھ نوکریوں کے مواقع

ریاض /ابوظہبی (پاک ترک نیوز) عرب ممالک میں 7لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات 2030 تک اپنے سیاحت کے شعبے کو مزید توسیع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اس توسیع کے سبب عرب ممالک میں 7لاکھ کارکنوں کی ضرورت ہو گی ۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاحوں کی متوقع تعداد کے پیش نظر جہاں ہوٹل انڈسٹری بھی فروغ پائے گی، وہیں اس شعبے سے وابستہ ماہرین کی طلب بھی بڑھے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں قریبی عرب ممالک میں سیاحت کے شعبے کو توسیع دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں اسے غیر معمولی فروغ دینے کے لیے بڑے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سیاحت اور غیر منقولہ جائداد سے متعلق شعبے کے عالمی ادارے کولیئرز کے مطابق 2021 میں خلیجی ملکوں میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد تقریبا 8 لاکھ 94 ہزار 700 تھی جب کہ آئندہ 10 برس میں انہیں مزید 3 لاکھ 87 ہزار کمروں کی ضرورت ہوگی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ خطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اہم سیاحتی ممالک ہیں، جہاں مستقبل قریب میں لاکھوں کمروں اور شعبے سے وابستہ کارکنوں کی بڑی تعداد کی ضرورت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More