ویلز64برس بعد فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) ویلز 64برس بعد فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچ گیا ۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے کوالیفائر میں یوکرین نے ویلز کو شکست دی ۔1958کے بعد پہلی مرتبہ ویلز نے ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کی ہے ۔
ویلز کو 34ویں منٹ میں اوون گول کی بدولت برتری ملی جو آخر تک برقرار رہی۔
خیال رہے کہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔
فٹبال ورلڈ کپ میں ویلز کی ٹیم گروپ بی میں ایران ،امریکا اور انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More