برلن (پاک ترک نیوز)
پاکستان میں تمام نظریں برلن پر ہیں جہاں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس منعقد ہورہا ہے، پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی سربراہی میں برلن میں موجود ہے۔ آج پاکستان کو گرے لسٹ نے نکالا جائے گا یا نہیں اسکا فیصلہ متوقع ہے۔
آج ہی شام کو کسی وقت ایک پریس کانفرنس متوقع ہے جس میں اجلاس میں پاکستان سے متعلق ہونے والے فیصلے کے بارے میں بتایا جائےگا۔ گو کہ بعض میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی۔
پاکستان بھر میں گرے لسٹ سے نکلنے کی افواہوں کا اسٹاک مارکیٹ پر دیکھا جاسکتا جہاں قدرے تیزی دیکھی جارہی ہے۔حنا ربانی کھر نے بھی درخواست کی ہے کہ اس معاملے پر افواہوں سے گریز کیا جائے۔