بنگلہ دیش ، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 24افراد ہلاک

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلادیش میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ درجنوں افراد لاپتہ ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 20 جبکہ لینڈ سلائیڈنگ میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ امدادی کاموں کے دوران ریسکیو ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بنگلا دیش کے شمال مشرقی علاقوںمیںمیں مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور 40 لاکھ افراد سیلاب میں پھنس گئے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More