چین روس سے سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک بن گیا 

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین روس سے سب سے زیادہ تیل برآمد کرنیوالا ملک بن گیا ۔ دوسری جانب چین ایران اور سعودی عرب سے تیل خرید رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین روس سب سے زیادہ تیل برآمد کرنیوالا ملک بن گیا ۔رواں سال مئی کے دوران گزشتہ برس اسی ماہ کی نسبت چین نے روس سے 55فیصد زیادہ تیل درآمد کیا ۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 8.42ملین ٹن تیل روس سے برآمد کیا گیا ۔جس کے بعد سعودی عرب کی بجائے روس، چین کو آئل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

روس ا ور یوکرین جنگ کے بعد لگنے والی بین الاقوامی پابندیوں کے بعد سے روس، چین کو سستے داموں سب سے زیادہ خام تیل بیچ رہا ہے۔

چین نے سعودی عرب سے 7.82 ملین ٹن خام تیل خریدا۔بی بی سی کی گلوبل ٹریڈ کارسپانڈینٹ، دھارشینی کا کہنا ہے کہ صرف چین نے ہی اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا ہے بلکہ انڈیا نے بھی روسی تیل کی خرید میں اضافہ کر دیا ہے۔

تہران پر امریکی پابندیوں کے باوجود چین ایرانی تیل بھی خرید رہا ہے، چین نے گزشتہ ماہ ایران سے بھی 260,000 ٹن خام تیل درآمد کیا۔ دسمبر کے بعد سے یہ اس کی تیسری شپمنٹ تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More