کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے مختلف علاقوں میں 6.1شدت کے زلزلے کے باعث 255افراد اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔زلزلے کے باعث متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔
افغان وزارت داخلہ نے 255 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ حکام کے مطابق زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ حکام نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابھی تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔