سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج ترکی جائیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج ترکی جائیں گے ۔سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعدسعودی ولی عہد کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے ۔
اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر ترک اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔
دورے کے دوران توانائی، معیشت اور سیکیورٹی سے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اس سے قبل اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں، 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More