کراچی (پاک ترک نیوز)
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت نے بڑی انڈسٹریوں پر 10فیصد سپر ٹیکس لگا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپر ٹیکس کی زد میں ٹیکسٹائل، سٹیل، سیمنٹ ، سگریٹ سمیت تمام بڑے شعبے آتے ہیں ۔ اسکے علاوہ جن افراد کی سالانہ آمدن پندرہ کروڑ سے زیادہ ہے ان پربھی ٹیکس لگایا گیا ہے۔
یہ خبر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ 2000پوائنٹس تک بیٹھ گئی اور سرمایہ داروں کے درمیان کھلبلی مچ گئی۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے گزشتہ وزیز خزانہ شوکت ترین نے کہا موجودہ حکومت جو انڈسٹری چل رہی ہے اسے بھی بٹھانا چاہتی ہے اور ریٹیل کے شعبے کو ٹیکس نیٹ میںلانے کے بجائے ان اہم انڈسٹریوں پر ٹیکس سے معیشت کو نقصان ہوگا۔