ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی بار 6ہزار ارب روپے سے زائد محصولات جمع کرلئے

کراچی(پاک ترک نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر )نے 6 ہزار ارب (6 کھرب) سے زائد محصولات جمع کرلیے۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہ کہ فیڈرل بیورو آف ریونیو نے رواں مالی سال کے لیے مقرر کیے گئے 5829 ارب روپے کے ابتدائی ہدف کو گزشتہ ہفتے حاصل کرلیا تھا جب کہ ایف بی آر 30جون2022تک 6100 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان کے مطابق تاریخ ساز کامیابی پر چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے اپنی پوری ٹیم اور قوم کو مبارکبادبھی پیش کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More