انقرہ ( پاک ترک نیوز)
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ترکی میں صدر رجب طیب اردوان اور اپنے ہم منصب مولود چاوش اولو سے اہم ملاقاتوں کےبعد بحیرہ کیسپین کی ساحلی ریاستوں کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان روانہ ہو گئے ہیں
پیر کی شب دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچنے والےایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولوکے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ہمراہ ترک صدارتی محل میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات میںایران پرپابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔امیرعبداللہیان نےاسرائیلی حکومت کی سازشوں کے خلاف ایران اور ترکی کے تمام سیاسی اور سیکورٹی اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
دونوںملکوںنے آستانہ میکنزم کے فریم ورک کے اندر شام میں ہونے والی پیش رفت، قفقاز کے مسائل اور 3+3 اقدام میں قریبی رابطہ کاری، فلسطینی کاز کے دفاع اور القدس کے اسلامی تشخص کے تحفظ، یوکرین میں جنگ کے خاتمےپر بھی تبادلہ خیال کیا۔