اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتورکواین آراودینے سےقومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کا مسئلہ طاقتورکوسزا نہیں ملتی۔ہرسال غریب ممالک سے اربوں ڈالرچوری ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غریب ممالک کے 7ہزارارب ڈالرآف شورکمپنیوں میں پڑےہیں۔اللہ نے حکم دیا اپنے نبیؐ کی زندگی سے سیکھو۔انگلینڈ میں پہلی بارفلاحی ریاست دیکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے ڈاکوؤں کو 1100ارب کی چھوٹ دے دی گئی۔پاکستان میں تمام سہولیات اشرافیہ کوحاصل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی سائفرمیں کہاگیاعمران خان کوفارغ نہ کیاتونتائج بھگتناہوں گے۔کبھی کسی آزادملک کواس طرح کا سائفرنہیں آسکتا۔دھمکی آمیزمراسلہ پاکستان کی توہین ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تومیں تھاکس کوحکم دیاگیاوزیراعظم کوہٹادو؟۔ایکدم عدم اعتمادآگئی اورہمارےاتحادیوں نےکہاحکومت ٹھیک نہیں چل رہی۔