روسی میزائل حملے میں یوکرین کی رہائشی عمارت تباہ ،17افراد ہلاک 

کیف (پاک ترک نیوز) روس کے میزائل حملے میں یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں رہائشی عمارت تباہ ہو گئی ، 9منزل رہائشی عمارت پر میزائل حملے کے باعث 17افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یوکرین کی مسلح افواج نے مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بجے سے کچھ پہلے تین دھماکوں اور فضائی حملے کے الارم سننے کے بعد رہائشیوں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک الرٹ جاری کیا تھا۔

روس کی جانب سے میزائل حملہ بحیرہ اسود سے طیارے کے ذریعے کیا گیا، ریسکیو حکام ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اوڈیسا کے فوجی ترجمان، نے مزید بتایا کہ دشمن کے میزائل نے جنوبی بندرگاہی شہر پر حملہ کیا تھا جو ان کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر صبح 2 بجے سے پہلے پوسٹ کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے، ہلاکتوں کو روک نہیں سکے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے آغاز میں دو روسی X-22 کروز میزائلوں نے وسطی یوکرین کے شہر میں ایک پرہجوم شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا تھا، جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More