مدینہ منورہ میں زیر علاج 9عازمین حج کو مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیا

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز)
عازمین حج کے مناسک حج کی ادائیگی کے لئے منیٰ روانگی شروع ہوتے ہی مدینہ منورہ کےہسپتالوں میں زیر علاج عازمین حج کو ایمبولینسوںکے ذریعہ مکہ مکرمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعدی سرکاری میڈیا کے مطابق زیر علاج عازمین حج کو مکمل طبی نگرانی میں حج کرایا جائے گا۔مدینہ منورہ میں کنگ سلمان میڈیکل سٹی سے یہ قافلہ گذشتہ شب فجرکے بعد روانہ ہوا تھا۔
قافلے میں 14 ایمبولینس گاڑیاں شامل تھیں جن میں 9 زیر علاج عازمین کے علاوہ 60 افراد پر مشتمل طبی عملہ تھا۔ جبکہ ایک ایمبولینس مکمل آئی سی یو اور دوسری میں آکسیجن سلنڈر کی سہولت موجود تھی۔
کنگ سلمان میڈیکل سٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ قافلے کی روانگی سے پہلے تمام متعلقہ محکموں کے کا تعاون حاصل کیا گیا تھا۔ حج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان شدید علیل عازمین حج کو وقوف عرفات کے دن ایمبولنسوں میں ہی میدان عرفات لے جایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More