اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایف بی آر نے اوورسیز پاکستانیوں کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان کسٹمز ڈیوٹی کے بغیر لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکیوں اور سیاحوں کو اپنے ساتھ ذاتی استعمال کیلئے ایپرل اور کپڑوں کے علاوہ 8سوڈالر تک ذاتی اشیاء اپنے ساتھ کسٹمز ڈیوٹی کے بغیرلانے کی اجازت ہوگی البتہ موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایف بی آر نے تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان کسٹمز ڈیوٹی کے بغیر لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ اڑھائی ہزار ڈالر سے 50ہزار ڈالر اورزائد رقم بینکنگ چینل سے بھجوانے پر20 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک کسٹمز ڈیوٹی میں کریڈٹ کی سہولت دی جائے گی۔