تقویٰ اختیار کرنے والا اللہ کا قرب پاتا ہے؛ خطبہ حج

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) خطبہ حج میں شیخ محمد بن عبد الکریم نے کہا ہے کہ اللہ نے تقویٰ اختیار کرنے کی بار بار ہدایت کی، تقویٰ اختیار کرنے والا اللہ کا قرب پاتا ہے۔
مسجد نمرہ میں شیخ محمد بن عبد الکریم نے خطبہ حج میں کہا کہ مسلمانوں اللہ کے سوا کوئی اور معبود نہیں، وہ یکتا ہے، اللہ کا کوئی شریک نہیں، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اللہ نے فرمایا اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراوَ اور اس کے سوا کسی کو نہ پکارو، اللہ نے اپنے اوپر رحم کو لازم کیا۔سب سے بڑی نعمت توحید ہے، لوگو صرف اللہ کی عبادت کرو جس نے تمھارے لیے آسمان و زمین بنائے، دنیا کے مسلمانو اللہ سے ڈرو کیونکہ اللہ سے ڈرنے میں ہی تمھاری کامیابی ہے، آپ کی مصیبت اللہ کے سوا کوئی دور نہیں کر سکتا، آخرت کی کامیابی بھی صرف اللہ کے احکامات کو ماننے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو، حج ویسے ادا کرنا جیسے اللہ کے رسول ﷺ نے ادا کیا، اللہ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی نے کہا کہ اللہ نے انسانوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس نے زمین اور آسمان کو 6 دن میں تخلیق کیا، اللہ نے فرمایا اپنے نفس کا تزکیہ کرو اور تقویٰ اختیار کرو، اللہ نے رسول اللہﷺ کو آخری نبیﷺ بنا کربھیجا، اللہ کی کتاب قرآن مجید دیگر آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، اللہ نے قرآن میں فرمایا تم پر حج فرض ہے، رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہر معاملے میں حکمت سے کام لو۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More