دھاندلی ہوئی ،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورےملک میں پھیل جائے گی،شیخ رشید

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دھاندلی ہوئی ،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورےملک میں پھیل جائے گی۔ امپورٹڈ حکومت لانےکا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہاسحاق ڈار اورنوازشریف کو ملک میں آنے سے کس نے روکا ؟ 17 جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے، دھاندلی ہوئی ،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورےملک میں پھیل جائے گی۔

گزشتہ روز خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں، عمران خان کی حد تک پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، زرداری سے نفرت ہے، سیاست میں کبھی انتقام نہیں لیا اور کبھی بھی وزیراعظم بننا نہیں چاہتا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More