رانا ثناء کی 5 ایم پی ایز کوغائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے: شیخ رشید

 

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے۔ارکان اسمبلی کو اٹھایا جانا اورخرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔
شیخ رشید نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے، چوہدری پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر 218 روپے کا ہوگیا، معیشت تباہ حال ہے لیکن کسی کو فکر نہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ آیا توجھاڑو پھر جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More