یورپ میں گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1500سے تجاوزکر گئی

لزبن (پاک ترک نیوز) یورپ میں گرمی کی شدید لہر کے باعث گزشتہ دس روز میں ہلاکتوں کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی
پرتگال اور سپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ دس روز کے دوران1500 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پرتگال میں گرمی سے 1000 افراد جبکہ سپین میں 500 افراد ہلاک ہوئے۔
پرتگال میں آگ سے 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ رقبے پرپھیلے جنگلات متاثر ہوئے جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔سپین اورپرتگال میں درجہ حرارت میں اضافے سے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
لندن میں درجہ حرارت میں اضافے سے رہائشی علاقوں کے قریب واقع جنگلات میں آگ سے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔اٹلی بھی ریکارڈ گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ گرمی کی لہر سے متاثر یورپی ممالک میں حکام نے شہریوں کو بلاضرورت باہر نہ نکلنے اورپانی زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز کا کہنا ہے کہ اسپین میں گزشتہ 10 روز میں گرمی کے باعث 500 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More