فجیرہ (پاک ترک نیوز)
متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ریکارڈ بارش ہوئی ہے جس کے باعث شہر میں سیلابی ریلوں کی کیفیت پیدا ہوگئی۔
اماراتی میڈیاکے مطابق 228.8 ملی میٹر بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے۔ جبکہ امدادی اداروں نے پانی میں پھنسے ہوئے کئی شہریوں اور تارکین کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا ہے۔وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔اور اس ضمن میں بارش اور سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور تارکین کو امداد پہنچانے کے لیے وزارت دفاع سمیت تمام سرکاری ادارے اور رضا کار متحرک ہوگئے ہیں۔
جبکہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ریاست کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لینے اور نکاسی آب کے منصوبوں پر نظر ثانی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
واضح رہے کہ فجیرہ میں ہونے والی ایک دن کی بارش کی مقدارامارات میں تین سال کے دوران ہونے والی بارش کی کل مقدار کے برابر رہی ہے۔
اگلی پوسٹ