لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دوسرا میچ گال میں شفٹ ہوا،جہاں کنڈیشنر بھی مشکل تھیں۔ ہماری بڑی پارٹنرشپ نہیں لگ سکی جس کی وجہ سے نقصان ہوا، ٹیسٹ میچ میں صبرو تحمل سے کھیلنا معنی رکھتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دورہ سری لنکا میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی اچھی رہی۔سری لنکا کے دورے کے لیے ہماری تیاریاں اچھی تھیں، دورہ سے قبل کیمپ لگایا گیا۔ پریکٹس میچ سے بھی کافی فائدہ ہوا۔وائٹ بال کرکٹ تھوڑی سے مختلف ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محنت کرنے سے ہی اچھے نتائج آتے ہیں۔ بیک ٹو بیک کرکٹ میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ دبئی میں بھی ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔