ترکیہ میں سیاحت سے ریکارڈ آمدن

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی سیاحت سے آمدنی دوسری سہ ماہی میں تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے جبکہ پہلی ششماہی میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 2019 کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔
ترک شماریاتی انسٹی ٹیوٹ (ترک سٹیٹ) کے جمعہ کے روز جارہ کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپریل سے جون کے عرصے میں آمدنی 190 فیصد بڑھ کر 8.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت ثقافت اور سیاحت نے کہا ہے کہ جون میں ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 145 فیصد بڑھ کر 50لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔جس کے نتیجے میں پہلی ششماہی کی تعداد ایک کروڑ 63لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 186 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں تقریباً 83.8فیصد آمدنی غیر ملکی سیاحوںسے اور 16.2فیصد بیرون ملک مقیم ترک شہریوں سے حاصل کی گئی۔
2021 میں، سیاحت کی آمد نی کووڈ۔19کے بدترین اثرات سے ٹھیک ہوکر تقریباً 25 ارب ڈالر تک پہنچی تھی۔تاہم یہ 2019 میں ریکارڈ کی گئی سطح سے کافی نیچےتھی۔
یاد رہے کہ ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت ایرسوئے نے جمعرات کے روز کہا تھاکہ ترکی نے اس سال سیاحت کی آمدنی کا 37 ارب ڈالر کا ہدف رکھا تھا جسے اب 45 ارب ڈالر سے بڑھا دیا گیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More