استنبول (پاک ترک نیوز)
گولڈن گلوب اور ایمی ایوارڈ یافتہ 57 سالہ اداکارہ سارہ جیسیکا پارکرچھٹیاں گزارنے کے لئے ترکیہ پہنچ گئی ہیں۔انہیں اتوارکی شب استنبول میں جدید علاقے کاراکوئی میں ایک ریستوراں سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
بین الاقوامی اسٹار کو ایچ بی او کی "سیکس اینڈ دی سٹی” سیریزمیں کیری بریڈ شا کے کردار کے لیے سب سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ جس کا کردار اس نے حال ہی میں 2021 کے سیکوئل "اینڈ جسٹ لائک دیٹ…” میں دوبارہ ادا کیا تھا۔
صحافیوں کے پوچھنے پر کہ کیا وہ چھٹیوں پر ترکی میں ہیں یا کسی پروجیکٹ کے لیے۔ تو پارکر نے ترکی زبان میں جواب دیا "چوک ساگ اول” جس کاترجمہ "بہت شکریہ” ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پارکر بوڈرم میں چھٹیاں منانے کا ارادہ رکھتی ہے اور استنبول کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے دو دن بھی گزاررہی ہے۔