کامرا ن اکمل بھی محمد رضوان کے مداح

 

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی محمد رضوان کے مداح نکلے ۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ٹی 20فارمیٹ کے بہترین بلے باز ہیں ۔انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں کلاس کے سوا کچھ نہیں دکھایا۔

انہوں نے ساتھی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں وہ شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انکی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کا اسکواڈ دوستی کی بنیاد پر منتخب نہیں ہونا چاہیے، ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہوگا تو آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ میں اچھے نتائج ملیں گے۔

وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ محمد رضوان، بیک اپ سرفراز احمد، اور اعظم خان جیسے اِن فارم وکٹ کیپرز کی موجودگی میں میرے قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات کم ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More