تائیوان پر داغے گئے چینی میزائل جاپان کی حدود میں جا گرے

 

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) چین کے تائیوان پر داغے گئے میزائل جاپانی حدود میں گر گئے ۔ جاپان میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں ، جاپان نے چین سے شدید احتجاج بھی کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق چین نے تائیوان پر 5 بیلسٹک میزائل داغے جو غلطی سے جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں جا گرے۔ میزائل گرنے پر جاپان کی طرف سے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں اور فوج کو الرٹ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ نینسی پلوسی کے دورے کے اختتام کے ساتھ ہی چین نے تائیوان پر راکٹ داغ دیئے۔ اس سے قبل چینی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس علاقے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بارودی راکٹ پھینکے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More