آخری گروپ میچ میں شکست ،قومی ہاکی ٹیم میڈلز کی دوڑ سے باہر

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 7گول سے شکست کے بعد میڈلز سے دوڑ سے باہر ہو گئی ۔
آسٹریلیا کے بلیک گروورز نے بارہویں منٹ میں گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، 19 ویں منٹ میں جرمی ہیورڈ نے گول سکور کیا، تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے دو گول سکور کیے۔
پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے سات گولز کے جواب میں ایک گول بھی نہ کر سکی۔
چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے مجموعی طور پر مزید تین گول سکور کیے، پاکستان ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی اور ٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کیلئے کینیڈا سے 6 اگست کو مقابلہ کرے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More