انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی نے ہفتے کے روز غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مہلک ہتھیاروں سے حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھی ہے اور وزارت کی جانب سے فریقین کو تحمل سے کام لینے کی تلقین کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیںحملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے ۔ ان واقعات کو روکا جائے اس سے پہلے کہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں۔
اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں امن عمل کیلئے اقوام متحدہ کے ایلجی نے بھی کہا کہ وہ فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش میں مبتلا ہیںجس کے دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اندر فلسطینی اسلامی جہاد کے ایک رہنما کی ٹارگٹ کلنگ بھی شامل ہے۔
گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم 10فلسطینیوں کا ہلاک کیا گیا ۔ہلاک شدگان میں ایک پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
اقوامتحدہ کے ایلچی نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب لانچ کیے گئے راکٹوں کاسلسلہ بھی بند کرنے پر زور دیتے ہوئے فریقین کو کشیدگی سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے موجودہ صورتحال میں غزہ کی تعمیر نو کیلئے کوششوں کو لاحق خطرات کے خدشہ کا بھی اظہار کیا ۔
سابقہ پوسٹ