24 ارب کا ملزم لندن فرار ، دو کروڑ کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ،فواد چودھری

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہشہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More