لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے 21 وزرا کو وزارتوں کے قلمدان جاری کردیے۔
محمد بشار ت راجہ کو کوآپریٹو اینڈ پبلک پراسیکیوشن، محمد محسن لغاری کو وزرات خزانہ ،ملک تیمور مسعود کویوتھ افیئرز ،اسپورٹس اینڈ کلچر، راجہ یاسر ہمایوں کوہائر ایجوکیشن پنجاب، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، محمد انصر مجید نیازی کولیبر اینڈ ہیومن ریسورس اور محمد منیب سلطان چیمہ کو ٹرانسپورٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
علی افضل ساہی کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،نوابزادہ منصور خان کو ریونیو ،سید حسنین جہانیاں گردیزی کوایگلری کلچر ، غضنفر عباس چھینہ کوسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، محمد لطیف نظر مائنز اینڈ منرلز ،سردار حسنین بہادر دریشک کو انرجی اینڈ فوڈ، میاں محمود الرشید کو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ،میاں محمد اسلم اقبال کوہاؤسنگ اربن ڈیولپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ ،انڈسٹری کامرس،انویسٹمنٹ اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کے قلمدان تفویض کیے گئے۔
صوبائی وزیر کا حلف لینے والے دیگر ارکان اسمبلی میں شہاب الدین خان سحرکو لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ، مراد راس کو سکول ایجوکیشن ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، خرم شہزاد ورک کو لااینڈ پارلیمنٹری افیئرز، کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کوہوم اور پریژن، سردار محمد آصف نکئی کوایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے قلمدان دیے گئے ہیں۔