اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پی ٹی آئی اورفوج کو لڑانے کی مہم چلا رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہماری پارٹی توڑنے کا پلان بنایا ہوا ہے۔فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔تحریک انصاف نے باقاعدہ پولیٹیکل فنڈ ریزنگ شروع کی۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 2012 میں 40ہزارڈونرزکےشناختی کارڈجمع کرائے۔الیکشن کمیشن کوایک ایک چیزدی،ہم پرہی سارانزلہ گرایاجارہاہے۔چاہتا تھا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا اکٹھا فیصلہ سنایا جائے۔پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کے پاس کسی ڈونرکا حساب نہیں
ان کا کہنا تھا کہ صرف تحریک انصاف کوکٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔یہ الیکشن میں ہرانہیں سکتےاب تکنیکی بنیادوں پرایساکرناچاہتےہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرٹیفکیٹ پرمجھے نااہل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزرائےاعظم،آرمی چیف سمیت سب کوتحائف ملتےہیں سب کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔زرداری نے 3 ،نوازشریف نےتوشہ خانہ سےایک مہنگی گاڑی لی۔