امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی(پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 73پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 213روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر 73 پیسے کمی کے بعد 213 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 25 روپے سے بھی زائد سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More