پی ٹی سی ایل کے آپیٹکل فائبر میں خرابی ، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل )کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی، صارفین کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی میں مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل )کی فائبر میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر رہی ۔ کئی علاقوں میں جزوی طور پر بحال ہو گئیں۔اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت متعدد ریجنز میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایت سامنے آرہی ہیں۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اپٹک فائبر میں خرابی پیدا ہوئی ہے، خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔
پی ٹی سی ایل آپٹیکل فائبر میں تکنیکی مسائل کے باعث یوفون فور جی کی شمالی اور وسطی پنجاب میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہے۔
پی ٹی سی ایل ترجمان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More