نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہو گا ،شرح سود برقرار رہنے کا امکان

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا ۔ نئے گورنر سٹیٹ بینک کی صدارت میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا ۔نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی طے کی جائے گی۔مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت شرح سود 15فیصد ہے۔گزشتہ مانیٹری پالیسی میں 1.25فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More