پی ٹی سی ایل کیبل میں خرابی کے باعث ہفتے میں دوسری بار انٹر نیٹ سروس متاثر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی ٹی سی ایل فائبر آپٹیکل میں خرابی کے باعث ہفتے میں دوسری بار ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائبر آپٹیکل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹر نیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں ۔ ملک کے بڑے شہروں میں صارفین انٹرنیٹ کی سروس سے محروم ہیں ۔
متاثر ہونیوالے شہرو ں میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، لا ہور ، فیصل آباد اور دیگر شہر شامل ہیں ۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ فائبر آپٹیکل میں کئی مقامات پر خرابی کے باعث نیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں تاہم تکنیکی عملہ خرابی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ملک بھر میں جلد ہی انٹر نیٹ سروسز بحال ہو جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More