ریاض (پاک ترک نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکی میں ٹریفک حادثات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی قیادت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو تعزیتی مکتوب ارسال کئے ہیں۔سعودی فرماں رواشاہ سلمان نے ترک صدر کو لکھے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ انہیںترکی میں متعدد ٹریفک حادثات کا ہمیں علم ہوا ہے۔اوران حادثات میںمتعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ ہوا ہے، ہم جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔شاہ سلمان نےمزید کہا ہے کہ وہ حادثات کے باعث زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ترک صدر کو روانہ کیا گیاہے جس میں ولی عہد نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ولی عہد نے کہا ہے کہ وہ حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی شفایابی کی دعا کر تے ہیں۔