بازو اور کہنی زخمی ہونے کے بعد ثانیہ مرزا یو ایس اوپن سے باہر ہو گئیں

دوبئی (پاک ترک نیوز)
انڈین ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بازو کی انجری کے باعث امریکہ میں ہونے والی یو ایس اوپن ٹینس چیمپیئن شپ سے باہر ہو گئی ہیں۔
ثانیہ مزرا نےیو ایس اوپن 2022 سے باہر ہونے کا اعلان گذشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے کیاہے۔ثانیہ مرزا نے لکھا ہےکہ آج میرے پاس اچھی خبر نہیں ہے۔ دو ہفتے قبل کینیڈا میں کھیل کے دوران میرا بازو اور کہنی زخمی ہو گئے تھے۔اس انجری کی گزشتہ روز سکین کی رپورٹ آنے سے پہلے تک مجھے اندازا نہیں تھا کہ اتنا برا نتیجہ سامنے آئے گا۔
افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کچھ ہفتوں تک ٹینس نہیں کھیل سکیں گی اور وہ یو ایس اوپن سے باہر ہو گئی ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ اچھا نہیں ہوا، یہ بد ترین وقت ہے جو میرے ریٹائرمنٹ کے کچھ فیصلوں کو بھی بدل دے گا لیکن میں آپ سب سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہوں گی۔
اس سے قبل انڈین ٹینس سٹار ایک مرتبہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔ تاہم بعدازاں ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان کافی جلدی کردیا ہے جس پر انہیں ’پچھتاوا‘ ہو رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More