انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر جب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ انقرہ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حالیہ اقدامات سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازع میں فلسطین کیلئے ترکی کی حمایت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
تفصیلات کےمطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ انقرہ کے تعلقات کو معمول پر لانے کے حالیہ اقدامات سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازع میں فلسطین کے لیے ملک کی حمایت کو کمزور نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ترک صدر نے منگل کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے سرکاری دورے کے موقع پر ملاقات کے وقت کیا ۔
عباس کا تین روزہ دورہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ترکی اور اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے، ترکی اور اسرائیل نے کہا کہ وہ یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے افتتاح کے خلاف غزہ میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 60 فلسطینیوں کی ہلاکت پر بے دخل کیے جانے کے چار سال بعد، سفیروں کی دوبارہ تقرری کریں گے۔